
عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ایشو پر اپنی بھرپور آواز اتھائے گیں۔
ثمر بلور کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف ملنے کے بجائے اس کی زندگی مزید مشکل بنیادی ہے۔
خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس اور دیگر منصوبے بھی خسارے پر چل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News