ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مجبور اور مظلوم خاندان کے ساتھ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا اچھرہ کے نوجوان رانا حسین خالد کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جماعت اسلامی مجبور اور مظلوم خاندان کے ساتھ ہے، رات سے لواحقین نے وحدت کالونی تھانہ میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان گزشتہ رات ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹرک کی زد ، ڈرائیور کی غفلت سے جا بحق ہوا تھا۔
احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیس نے لواحقین کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے
ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بے بس خاندان کو پولیس مجبور کررہی ہے کہ وہ لاش روڈ پر رکھ کر احتجاج کریں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News