
ایک سال میں مہنگائی کی مجموعی شرح سالانہ بنیادوں پر 14.33 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57.14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 51.06 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
اسکے علاوہ ویجیٹبل گھی ایک کلو 40.15 فیصد ، اڑھائی کلو گھی 38.14 فیصد اور کوکنگ آئل 5 لیٹر 38 فیصد سے زائد مہنگا ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسٹرڈ آئل 37.59 فیصد، مرغی 36.52 ، سرخ مرچ پاؤڈر 35.71 فیصد اور انڈے 27.60 فیصد مہنگے ہوئے ہیں جبکہ چینی 14.47 فیصد اور آٹا 21.72 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال میں بیف 17.83 فیصد اور بکرے کا گوشت 15.40 فیصد مہنگا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News