Advertisement

افغانستان میں استحکام اور ترقی سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے، وزیر داخلہ

جنہوں نے عدم اعتماد کے لیے لوگوں کو اکٹھا کیا وہ خود پریشان ہیں، شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام اور ترقی سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے طورخم سرحد زیرو پوائنٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظیم ترین ایجنسی کا چیف کابل گیا تو یہ اچھائی کی بات ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کےدورہ افغانستان پر بھارت واویلا مچا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جنرل فیض کابل گئے ہیں تو بھارت کو کیا تکلیف ہے، کیا امریکا، برطانیہ ودیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ہم نے افغانستان سے 10 ہزار افراد کا انخلاء کیا، 10 ہزار میں سے 9 ہزار افراد واپس چلے گئے، پاکستان سے 4 ہزار لوگ افغانستان گئے، افغانستان میں طالبان حکومت تسلیم کرنا وزیراعظم کا فیصلہ ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے، افغانستان میں استحکام اور ترقی سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے، امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Advertisement

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، دنیا افغانستان کے مسائل کو سمجھے، پاکستان نے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا، بھارت کو افغانستان میں بہت بڑی شکست ہوئی ہے۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال تبدیل ہورہی ہے، نادرا اور ایف سی نے زبردست انتظامات کیے ہیں، طورخم بارڈ پر مہاجرین کا کوئی کیمپ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version