Advertisement
Advertisement
Advertisement

جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، طاہر اشرفی

Now Reading:

جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن قوم اور فوج میں بغض پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مضبوط کر دکھایا ہے۔

طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا میں جبری مسلمان بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جو سراسر جھوٹ ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺکی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی زندگی کا اصل مقصد ہے، سیرت مصطفیٰ سے رہنمائی لینے میں ہی نجات ہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا موضوع ایک لحاظ سے فخر کی بات ہے تو دوسری جانب لمحہ فکریہ بھی ہے ، خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہر بھائی خاوند اور باپ کی ذمہ داری ہے کہ ایسا واقعہ ہی نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کبھی مائیں تربیت کرتی تھیں کہ محلے کی لڑکی تمہاری بہن ہے ، یہ ماننا پڑے گا کہیں نہ کہیں تربیت میں بھی کمی آئی ہے ، مینار پاکستان واقعے میں کوئی ایک ایسا ہاتھ نہیں تھا جو اس واقعے کو روکتا کہ یہ میری بہن ہے ، نبی کریم ﷺ کے مقاصد نبوت میں سے ایک مقصد عورت کا تقدس بھی تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا  تھا کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے فرمایا بیٹی خوشخبری ہے ،  اس آیت سے پتہ چلتا ہے بیٹی کی تعظیم کیا ہے ، آج پڑھے لکھے لوگ بھی اپنی بیٹیوں کو وراثت میں سے حصہ دینے کو تیار نہیں ہیں ، نبی کریم ﷺ سے بڑا کوئی وزت والا نہیں ، حضرت فاطمہؓ جیسی بیٹی سے پوچھتے ہیں کہ میں تمہارا نکاح علی سے کر دوں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ آقا علیہ سلام بی بی خدیجہ کا مال لے کر فروخت کرنے گئے اس سے ثابت ہوتا ہے خاتون تجارت بھی کر سکتی ہے ،  حضرت عمرؓ جیسے افراد بی بی حفصہ سے معاملات پوچھنے آتے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عورتوں سے مشاورت کی تعلیم دی گئی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنے اہل خانہ کے مسائل کے حل کے لیے خواتین مددگار ڈھونڈتے ہیں مگر اپنی بچیوں کو تعلیم نہیں دلواتے ، راجہ بشارت صاحب سے گزارش ہے کہ دس کیس مثال کے طور پر رکھے جائیں جس میں درندوں کو سرعام لٹکا دیا جائے ، ہمارا ایک طبقہ کہتا ہے ان درندوں کا انسانی حق ہے ، کیا زینب اور نور مقدم جسی بچیوں کا کوئی حق نہیں ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ خواتین کو مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور اس کے گھر والوں کوبھی اس کے سات چلنا چاہیے کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں ، معاشرے میں ایک رخ فحاشی و عریانی بھی ہے ، ہمارے پڑوسی ممالک سے غیر اخلاقی مواد ہمارے ملک میں پھیلایا جارہاہے ، ہم نے متعدد بار پیمرا سے بھی درخواست کی ہے اس حوالے سے کے اس کو روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر