Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے ساتھ دیا، صوبائی وزیر صحت

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے ساتھ دیا، صوبائی وزیر صحت
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ نے 100واں کامیاب لیورٹرانسپلانٹ مکمل کردیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈاراور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ میں کامیاب ٹرانسپلانٹس کی شرح 95فیصد ہے، پی کے ا یل آئی کومکمل فعال بنانے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے بنیادی کردارادا کیا جس پر ہم ان کے بے حدمشکورہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پی کے ایل آئی کو عام آدمی کیلئے سودمندبنانے کیلئے حکومت بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار  نے ہمیشہ عوام کی بہتری کیلئے ساتھ دیا ، آج پی کے ایل آئی دنیاکے دوسرے ممالک کے کامیاب ہسپتالوں میں شمارہوتاہے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا  تھاجس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  تھا کہ لاہورکے تین بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ جناح اسپتال میں 300بستروں،سروسزاسپتال میں 400بستروں اورجنرل اسپتال میں 300بستروں پر مشتمل ٹراماسینٹرز بنائے جارہے ہیں ، لاہورکے تینوں بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں ٹراما سینٹرزکے قیام کے بعد ہزاروں افرادکو ایمرجنسی کی بہترین اور بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا  تھا کہ تینوں ٹیچنگ اسپتالوں کی موجودہ ایمرجنسیزکی توسیع کی جارہی ہے ، آبادی میں اضافے کومدنظررکھتے ہوئے سرکاری اسپتالوں کی طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرکے عوام کو ان کی دہلیزپر بہترطبی سہولیات فراہم کریں گے ، پنجاب میں نئے سرکاری اسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ موجودہ اسپتالوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر