
پاکستان سپر لیگ سیزن7 سے قبل پشاور زلمی کی گراس روٹ لیول پر خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ایونٹ میں صوبے بھر میں روانہ 500 کھلاڑی ان ایکشن ہیں ابتدائی اور مین راؤنڈ کے بعد 7 ڈسٹرکٹس کی بہترین ٹیمیں21 ستمبر سے سوات میں ناک آؤٹ راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخواہ کے 7 ڈویژن کے 35 ڈسٹرکٹس کی 34 ٹیمیں ان ایکشن ہیں ۔
دس روزہ مقابلوں میں صوبے بھر میں 7000سے زائد کھلاڑی ان ایکشن ہیں۔
سیاحت کے فروغ کے لیے خیبر پختونخواہ کے دیگر مقامات کی طرح سوات میں بھی کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کلیوال زلمی لیگ اور والی بال ٹورنامنٹ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News