Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم ماہرین کے بجائے کرپشن ماہرین سے مشورے کررہی ہے، چیف الیکشن کمیشن نے اپوزیشن جماعتوں کیساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے اعتراضات مزاحیہ کن ہیں، اپوزیشن نے اقتدار کیلئے دھاندلی اور چور دروازے استعمال کیے یہ انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے۔

حلیم عادل شیخ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کیلئے پیپر بلیٹنگ کا عمل قابل اعتماد نہیں رہا، انتخابی عمل کو جدید طرز پر لانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن اور الیکشن کمیشنر انتخابی اصلاحات میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ای وی ایم سے اپوزیشن اور الیکشن کمشنر کی دکانوں پر تالے لگ جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہے توای وی ایم کا ماہرین کے ذریعے معائنہ کرسکتی ہے لیکن الیکشن کمیشن کرپشن کے ماہرین سے مشاورت کررہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نااہل، نالائق اپوزیشن انتخابات کا سسٹم درست نہیں کرنا چاہتی، حکومت ای وی ایم کو اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ میں  منظور کرائے گی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز کیلئے عمران خان کی جدوجہد تاریخ میں لکھی جائے گی۔

دوسعری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ حلقہ پی ایس 99  کے علاقے میں  گندگی، کچرے اور گٹرنالوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو کچرہ کنڈی بنادیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر ہیں،  سندھ حکومت نے ایک ارب روپیہ سالڈ ویسٹ کے ذریعے کچرا اٹھانے کے لیے رکھا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  قبرستان اور بازار کی مین سڑک کچرے سے بھری ہوئی ہے، 13 سال میں 8900 ارب سندھ کو ملے ہیں۔

  حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صورتحال یہ ہے گٹر نالے ابل رہے ہیں کچرہ کنڈی جگہ جگہ موجود ہے، کراچی کو کچرہ کنڈی بنانے کی ذمے دار پی پی پی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر