پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکار عاطف اسلم اور ہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد نئی میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’ اجنبی‘ کا پوسٹر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ وہ 10 سال بعد ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔
گلوکار کی جانب سے شیئر کیے گئے میوزک ویڈیو کے پوسٹر پر بھی عاطف اسلم کے ساتھ ماہرہ خان کی تصویر آویزاں ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گزشتہ روز عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اسے 25 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلوکارعاطف اسلم نے میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی آنکھیں بند ہیں لیکن وہ دیکھ سکتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ 10سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
