Advertisement
Advertisement
Advertisement

امتحان میں 1100 میں سے 1100 نمبر متنازع بن گئے، مردان بورڈ کی طالبہ

Now Reading:

امتحان میں 1100 میں سے 1100 نمبر متنازع بن گئے، مردان بورڈ کی طالبہ

مردان بورڈ کی طالبہ قندیل سہیل احمد نے کہا ہے کہ امتحان میں 1100 میں سے 1100 نمبر متنازع بن گئے۔

 خیبر پختون خوا میں‌ حالیہ بورڈ نتائج  میں 1100 نمبر لینے والی مردان بورڈ کی طالبہ قندیل سہیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں میٹرک سائنس کی طالبہ ہے، مجھے خود پر یقین تھا کہ میرے نمبر زیادہ آئیں گے لیکن  میرے پورے نمبر آئے ہیں تو یہ اللہ کی مجھ پر مہربانی ہے۔

قندیل سہیل احمد کا کہنا تھا کہ میرےپیپرز صرف سائنس سبجیکٹس کے تھے۔ میتھ، بائیولوجی، کیمسٹری، اور فزکس تھے جبکہ ان مضامین میں‌ نمبر آنا ایک نارمل بات ہے۔

 کورونا وباء کی وجہ سے اب کی بار مارکس دگنے کیے گئے تھےاور ہمیں‌ گریس مارکس بھی دیے گئےجس سے مردان بورڈ کی طالبہ قندیل سہیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ پانچ فی صد نمبر بڑھے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میرے نمبر کم ہو جائیں گے، ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ جن طلبہ کو لگتا ہے کہ انھیں کم نمبر ملے ہیں تو ممکن ہے وہ بڑھ جائیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے اپنے ایک بیان میں کہا  تھا کہ مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کئے جائیں گے۔

Advertisement

شہرام ترکئی نے کہا  تھا کہ طالبہ کے 11سو نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں سب کچھ میرٹ کی بنیاد پر ہورہا ہے پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مردان بورڈ نے منگل کو میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس میں بورڈ میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

مردان بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے مطابق قندیل نامی طالبہ نے 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسری پوزیشن ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر