Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممتاز ادیب اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین کی نمازِ جنازہ ادا

Now Reading:

ممتاز ادیب اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین کی نمازِ جنازہ ادا
ایس ایم معین قریشی

ممتاز ادیب، کالم نویس اور طنز و مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے معروف مزاح نگار اور کالم نویس ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی نمازِ جنازہ سلطان مسجد فیز فائیو ڈیفنس میں ادا کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

یاد رہے معروف مزاح نگار اور کالم نویس ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی وضع دار، بامروّت، شفیق، ملن سار، خوش مزاج مشہور تھے، ایس ایم معین نے ادب کی دنیا میں مزاح نگار اور کالم نگار کی حیثیت سے ایک الگ مقام بنایا۔

Advertisement

ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی آرٹس کونسل کراچی کے سینئر ممبر بھی تھے ، وہ اپنے خورد معاصرین اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور ستائش کے ساتھ زبان و بیان اور املا انشا کی درستی میں مدد دیتے اور اصلاح کرتے۔ ان کے علمی مضامین اور کالم باقاعدگی سے پاکستان کے مؤقر جرائد اور روزناموں میں شایع ہوتے رہے ہیں۔

مرحوم نے 1953 میں اپنی ایک تحریر کی اشاعت کے بعد مزاح نگاری کا کا سلسلہ شروع کیا اور خوب نام و مقام بنایا۔ مجید لاہوری جیسے نام ور مزاح نگار کے مقبول ترین رسالے نمکدان سے طنز و مزاح نگاری کا سفر شروع کیا۔

1962ء میں اس رسالے کی بدولت ان کا نام طنز و مزاح نگار کے طور پر قارئین کے سامنے آیا۔ اسی میدان میں انھوں نے انگریزی زبان میں بھی قلم کو تحریک دی اور 1982 سے مشہور و مستند انگریزی جرائد اور روزناموں کے لیے کالم لکھنے لگے۔ انھوں نے ابنِ منشا کے قلمی نام سے بھی اردو کالم لکھے۔ کچھ عرصہ قبل ایس ایم معین قریشی کی آخری کتاب کی رونمائی آرٹس کونسل میں کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر