پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس جمعے کی سہ پہر کو منعقد ہواجس کی صدارات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز راجہ نے کی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا ہے۔
انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کویہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوروہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر بروز پیرکو منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
