Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی حمایت کی، معید یوسف

Now Reading:

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کی حمایت کی، معید یوسف
معید یوسف

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ پاکستان افغانستان میں جنگ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا، ہمارے 80 ہزار سے زائد شہریوں کا جانی اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران نہ پیدا ہو، یہ عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

 ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جبکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان جنگ کے خاتمے کے لئے مذاکرات اور سیاسی تصفیے کی حمایت کی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے، عالمی برادری کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنا چاہیے، برادری کو بڑی طاقتوں اور افغانستان کے قریبی پڑوسیوں کے ساتھ اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل  وزیر اعظم کے قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اس طرح جواب نہیں دے رہی جس طرح دینا چاہیے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے فیک نیوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، دنیا آج بھارت کے بیانیے کو سچ سمجھنے کو تیار نہیں ہے،پاکستان بھارت کی حقیقت بیان کرنے کا کام جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر