Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں، ذبیح اللہ مجاہد

Now Reading:

ہم پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  ہم پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ روز قبل جوہوائی فائرنگ کی گئی اس کے الزام میں 80افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پنج شیر میں جو اسلحہ ہمارے ہاتھ آیا اس کو محفوظ جگہ پہنچایاجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کےلیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں، افغانستا ن سے انخلا کے بعد تمام فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنایا گیا ہے، پنج شیر میں شمالی اتحاد کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آتے ہی تمام سرمایہ کاروں کےلیے پر اعتماد فضا بحال کریں گے، دنیا بھر سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی معاونت کریں، اقتدار سنبھالتےہی ہم دیگر معاملات پر توجہ دیں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان  کی موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پرواز پہنچی ہے، افغان عوام افغانستان میں مزید جنگ نہیں چاہتے، ہمیں امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہوجائےگا، ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

 ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت میں توانا اور اچھے لوگوں کو لائیں گے، جنگ کےدوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے،پنج شیر کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہوگا، ہماری خواہش تھی پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہوگا، ہم پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں، افغانستان میں امن کےلیے ہم نے کوششیں کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر