Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، بلاول بھٹو

Now Reading:

پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سرکردہ مزدرو رہنما شہید عثمان غنی کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید عثمان غنی کی جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے لئے خدمات طویل و شاندار ہیں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید عثمان غنی کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ وہ شہید بھٹو کا بھادر جیالا تھا، جدوجہد کے دوران جان دے دی، لیکن مصلحت کا شکار نہ ہوا، شہید عثمان غنی آج جسمانی طور ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کی راہ اور مشن موجود ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں مظبوط جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ پارٹی کارکنان و عہدیدران اپنے شہید ساتھی عثمان غنی کے ایصالِ ثواب کے لئے آج دعا کریں۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید عثمان غنی کے اہلخانہ خصوصاً سعید غنی کو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو آج بھی پارٹی کے پلیٹفارم سے عزم و استقلال کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر