پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
منیب بٹ نے حال ہی میں نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی فیملی اور کیریئر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔
اداکار منیب بٹ نے کا ماننا ہے کہ وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاروں کے ساتھ کبھی بھی فلموں میں نہیں آسکتے۔
دورانِ شو میزبان نے منیب بٹ سے سوال کیا کہ وہ کس ہیروئن کے ساتھ رومانوی فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟
جواب میں منیب بٹ نے یمنیٰ زیدی کی تعریف کی جس پر میزبان نے اپنے سوال کو دہراتے ہوئے کہا کہ کس ہیروئن کے ساتھ رومینٹک فلم میں بطور ہیرو آنا چاہیں گے؟
میزبان نے جب اپنے سوال میں صبا قمر یا ماہرہ کا نام لیا تو اس کے جواب میں منیب بٹ نے کہا نہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ وہ اداکارہ صبا قمر اور ماہرہ خان کے ساتھ فلموں میں نہیں آسکتے کیونکہ ان دونوں کی عمریں زیادہ ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ ان دونوں کے ساتھ ہیرو آیا تو چھوٹا لگوں گا۔
منیب بٹ نے اپنی بات کو واضح یہ کہتے ہوئے کیا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی عمر کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
