Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو مداحوں  سے بچھڑے  ایک سال بیت گیا

Now Reading:

آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو مداحوں  سے بچھڑے  ایک سال بیت گیا

شائقین کرکٹ کے دلوں میں آج بھی زندہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )میں 2 فرنچائز کے لئے بطور کوچ فرائض انجام دینے والے ڈین جونز کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ حلقوں میں پروفیسر ڈینو کے نام سے پہچانے جانے والے ڈین جونز 24 مارچ 1961 کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پیدا ہوئے، ڈین جونز نے 52 ٹیسٹ میچز اور 164 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈین جونز نے کمنٹری اور کوچنگ کے شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔

انہوں نے پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے ابتدائی چار سیزن میں بطور کوچ خدمات انجام دیں، اس دوران اسلام یونائیٹڈ دو مرتبہ پی ایس ایل کی فاتح بنی۔

سال 2020 میں پروفیسر ڈینو کراچی کنگز کے ساتھ منسلک ہوگئے، اسی سال کراچی کنگز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی، لیکن پلے آف مراحل سے قبل وہ جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔

Advertisement

پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے اپنی فتح ڈین جونز کے نام کی، ڈین جونز کا انتقال گزشتہ برس ممبئی کے ایک ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا، جبکہ اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال دماغ کی شریان پھٹنے سے ہوا۔

کرکٹ فینز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں ڈین جونز کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت مصافحہ تنازع پر حارث رؤف کا بیان سامنے آگیا
ایشیا کپ، سری لنکا نے افغانستان کی لنکا 6 وکٹوں سے ڈھا دی
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر