ترجمان ایف بی آرکا کہنا ہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس کا چھوٹے تاجروں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی جو دور ہوگئی ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام میں گمراہی پھیلائی جارہی تھی۔
دوسری جانب قیصر اقبال ممبر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز لگانے کا چھوٹے تاجروں پر اطلاق نہیں ہوتا جبکہ بجلی کے بل کے ٹیکس کا اطلاق بھی چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوتا ہے۔
ممبر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ان پروفیشنلز پر بجلی بلز اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا جو ٹیکس نیٹ میں نہیں چھپے ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News