
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9501 کراچی سے دمشق کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور سیریا کے سفیر روانہ ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گی، پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔
اس ضمن میں ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ اہم مذہبی موقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔
سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے مزید کہا ہے کہ پی آئی اے زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News