Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے، امیر مقام

Now Reading:

عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے، امیر مقام
امیر مقام

عوام دوبارہ نواز شریف کو ووٹ کے ذریعے اقتدار میں لائیں گے، امیر مقام

خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نےہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسز سے لگتا ہے کہ ہم کوئی بین الاقوامی چور ہیں،اصل چوروں کو ہم نے کسی عدالت یا کیس میں نہیں دیکھا۔

خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان کے خلاف بولتے ہیں انکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑے بڑے چور اور اسکینڈل والے کیسز کو دبایا گیا ہے۔

امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف مہنگائی کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں ذہنی مریض کہتے ہے، ذہنی توزان تو اس شخص کا خراب ہے جس نے جرمنی اور جاپان کے بارڈرز کو ملایا، یہ بندہ تو دن میں 10 یوٹرن لیتا ہے، اسکا ذہنی توازن درست نہیں، عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نے مزید کہا ہے کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ اسکینڈل سب کے سامنے ہیں، صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ایک ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کابینہ میں شمولیت کا معاملہ، ن لیگ کے پیپلز پارٹی سے رابطے
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، بڑی سرمایہ کاری کا امکان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر