Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

Now Reading:

بلاول بھٹو سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ کی طویل اور پائیدار پاک چین دوستی پر بات چیت ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیالکیا گیا جبکہ   اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

Advertisement

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی  ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دوطرفہ معاملات بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے سندھ کے دورے سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر