Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

Now Reading:

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سازش کے تحت رومانیہ میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے آخری ٹورنامنٹ میں میڈل سے محروم کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے یونان اور اٹلی میں ہونے والی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے ٹورنامنٹس میں گولڈ میڈل جیتے مگر رومانیہ میں ہونے والے آخری ٹورنامنٹ میں میڈل سے محروم رہے۔

راؤنڈ میچز میں یونان کے مشل تکوانی اور آذربائیجان کے ابراہیم یوزباو کو شکست دی تاہم یوکرین کے اولیکسی یاکووچک کے خلاف ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ کے تین میں سے 2 میچز جیت کر بھی انعام بٹ کے پاس سیمی فائنل تک رسائی کا موقع تھا مگر آذربائیجان کے ریسلر ابراہیم کو یوکرین کے اولیکسی کے خلاف اضافی پوائنٹ دے دیا گیا اوریو ں انعام بٹ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

ٹاپ ریسلر کا کہنا ہے کہ انہیں سازش کے تحت سیمی فائنل سے باہر کیا گیا، وہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے مضبوط پوزیشن میں تھے لیکن آذربائیجان اور یوکرین کے درمیان فائٹ میں آذربائیجان کے کھلاڑی کو سازش کے تحت ایک اضافی ٹیکنیکل پوائنٹ دیا گیا اور سیمی فائنل تک پہنچایا گیا۔

Advertisement

 انعام بٹ نے اس فائٹ کو فکسڈ قرار دے کر رومانیہ ریسلنگ فیڈریشن اور یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انعام بٹ نے کہا کہ جس ریسلر کو انہوں نے 0-3 ہرایا، اس ریسلر کو فائنل میں پہنچادیا گیا اور وہ ٹائٹل جیت گیا، وہ اس رویے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

پاکستانی چیمپئین ریسلر نے کہا کہ انہیں اس ہی سازش کا نشانہ بنایا گیا کہ جس کے تحت پاکستان اسپورٹس کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اس سازش کی وجہ سے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

انعام بٹ نے واضح پیغام دیا کہ وہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرجوش ہوکر پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور ملک کا پرچم سربلند کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر