نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 175 رنز بنائے،عامر یامین 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ذیشان اشرف نے 34 اور زین عباس نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
انور علی، رومان رئیس، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔
جواب میں سندھ کی 2 وکٹیں 33 رنز پر گر گئیں، شرجیل خان اور شان مسعود 10، 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد نے 15 اور حسن محسن نے 7 رنز بنائے جبکہ خرم منظور نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
138 پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد انور علی نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 9 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔
دانش عزیز 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، یوں سندھ کی ٹیم نے ہدف 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News