Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، چینی صدر

Now Reading:

ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین نے کوئلے کے منصوبوں کے لیے فنڈز روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ کوئلے کے منصوبوں کے لیے فنڈز روک دیں گے، ماحولیاتی تبدیلی کے دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین دنیا میں ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا، اقوام متحدہ کثیرالجہتی نظام کو یقینی بنائے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے مزید کہا ہے کہ چین رواں سال کے آخر تک دنیا بھر میں 2 بلین کورونا کے ڈوز فراہم کرے گا، کورونا کے خلاف ویکیسن اہم ہتھیار ہے۔

Advertisement

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے جب چینیوں کو قتل کیا یا پھر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔ سامعین کے زبردست جوش و خروش کے درمیان چینی رہنما نے مزید کہا تھا کہ اگر کوئی بھی اس کی جسارت کرنے کی ہمت کرتا ہے، تو اس کے سر کو اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر چکنا چور کر دیا جائے گا، جسے چین کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگوں نے تعمیر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا چینی عوام صرف پرانی دنیا کو ختم کرنے میں ہی اچھے نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ایک نئی دنیا بھی تشکیل دی ہے۔ اورصرف سوشلزم ہی چین کو بچا سکتا ہے۔

ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ملک کو قومی دفاع اور مسلح افواج کی تجدید کاری کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے۔

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے اتحاد کو مکمل کرنا چاہتے ہیں اور جزیرے کو چین کی اہم سرزمین سے آزادی دلانے کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کو ”توڑ” دینا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر