پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی آر شمسی مرحوم کی صحافت کے شعبے میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
وزیر خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سینئر صحافی اور صحافیوں کے رہنما سی آر شمسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی آر شمسی کے انتقال کا سن کر دلی غم ہوا وہ ایک انتہائی نفیس انسان تھے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ سی آر شمسی کی شعبہ صحافت اور آزادی صحافت کیلئے لازوال جدو جہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔اللہ تعالی مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، ان کے درجات بلند کرے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سینئر صحافی عابد تہامی کے بڑے بھائی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News