Advertisement

وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے پنجاب بارکونسل کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد کی قیادت وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہباز کر رہے تھے۔

ملاقات میں بار ایسوسی ایشنز کی ترقی اور وکلاء کی بہبود کے حوالے سے غور کیا گیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ اور بار کا کردار نہایت اہم ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے وکلاء اور بارز کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پنجاب بھر کے مستحق وکلاء کو مالی امداد دی گئی، پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو تحصیل سطح تک بلا تفریق گرانٹ دی گئی، آئندہ بھی وکلاء تنظیموں کے ساتھ مشاورت اور رابطہ جاری رکھیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہباز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر قانون راجہ بشارت کے تعاون پر شکر گزار ہیں، سستے انصاف کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی محمد افضل، چیئرمین ویلفیئر چوہدری بابر، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار محسن عباس اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
پہلا ون ڈے، 98 رنز پر جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گرگئی
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version