Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماڈل کے بال چھوٹے کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ

Now Reading:

ماڈل کے بال چھوٹے کاٹنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ

ماڈل کے بال غلط کاٹنے اور انہیں چھوٹے کرنے پر سیلون کو 2 کروڑ کا جرمانہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 میں کنزیومر کورٹ میں ماڈل کی جانب سے ایک سیلون کے خلاف غلط اور چھوٹے بال کاٹنے کی شکایات درج کرائی گئی تھی۔

شکایات میں خاتون ماڈل نے کہا تھا کہ میں 2004 سے اس سیلون میں جارہی ہوں، اس بار جب سیلون گئی تو انہوں نے ایسے ہئیر ڈریسر سے بال کٹوانے کے لیے کہا جس سے میں مطمئن نہیں تھی۔

تاہم میرے منع کرنے پر بھی سیلون نے کہا کہ اس ہئیر ڈریسر کا کام پہلے سے اچھا ہے لہذا آپ بال ان سے کٹوالیں۔

ماڈل نے درخواست میں کہا کہ ہئیر ڈریسر تقریباً ایک گھنٹے سے زیادہ میرے بالوں کی کٹنگ کرتا رہا جس پر میں نے پوچھا کہ اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے تو ہئیر ڈریسر نے کہا کہ میں آپ کا ’لندن ہئیرکٹ ‘ کررہاہوں۔

Advertisement

 تاہم جب میں نے اپنے بال دیکھے تو وہ بالکل ٹھیک نہیں تھے۔

بعد ازاں میں نے سیلون سے شکایات کی جس پر انہوں نے ٹریٹمنٹ کے نام پر میرے بال مزید خراب کردیے۔

اب چھوٹے بالوں کی وجہ سے میں نے خوداعتمادی کھودی ہے اور مالی مسائل کا بھی سامنا ہے۔

کنزیومر کورٹ نے خاتون ماڈل کی درخواست پر کارروائی شروع کی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنایا گیا۔

عدالت نے سیلون پر 2 کروڑ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیلون کی غلطی سے خاتون ماڈل کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں اشتہار ملنا بند ہوگئے تاہم جن کمپنیز نے بالوں کے اشتہار میں کام کے کنٹریکٹ کیے تھے وہ بھی ختم کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر