Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب

Now Reading:

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں ہوسکتا، گورنر پنجاب

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیا ہے۔

اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہا اور بے نقاب ہو چکا ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  مزیدکہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔

Advertisement

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نریندر مودی اور بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن کے قیام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ کشمیری عوام جرات کے ساتھ اپنی آزاد ی کی جدوجہد کررہی ہے انشااللہ وہ کامیاب ہوگی۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے گور نر پنجاب  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ کوششوں کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم آزاد کشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

بیر سٹر سلطان محمود نے کہا کہ بندوق اور گولی کی طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو کسی صورت دبا نہیں سکتا، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قاتل عام کررہا ہے ۔

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نے مزید کہا کہ طاقت سے بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا،دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر