Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ حکومت ہر کام میں جعل سازی کرتی ہے، احسن اقبال

Now Reading:

یہ حکومت ہر کام میں جعل سازی کرتی ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ حکومت جعل سازی سے آئی ہے ہر کام میں جعل سازی کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے شرمندگی سے بچنے کے لیے ورچوئل خطاب پر اکتفا کیا ،وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں ورچوئل خطاب کے بجائے خود جاتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ یہ حکومت جعل سازی سے آئی ہے ہر کام میں جعل سازی کرتی ہے، وزیراعظم کہتے ہیں انہوں نے تین سال سیکھنے میں لگا دیئے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے نزدیک اہم یہ ہے اپوزیشن کے خلاف کتنے جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں، وزیراعظم صبح شام نیب ایف آئی اے سے اپوزیشن کے خلاف مقدمے قائم کرنے کی رپورٹ لیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے کبھی محکموں سے مہنگائی اور بے روزگاری کی رپورٹ نہیں لی اور اب اطلاعات آرہی ہیں کہ گیس کے نرخوں میں 35 فیصد اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں، 6 ماہ کے اندر بدترین مہنگائی کی لہر عوام پر ٹوٹنے والی ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا کہ نالائقوں کو نہیں پتہ لیڈر آف اپوزیشن شخص کا نام نہیں پورے ادارے کی نمائندگی کرتا ہے، اگر حکومت اپوزیشن سے چیئرمین نیب مشاورت کا قانون بدلتی ہے تو حکومت سیاسی ایجنڈا پورا کروانا چاہتی ہے۔

ان  کا کہنا تھا  کہ یہ کہتے ہیں چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرنی کیونکہ ان پر نیب کیسز ہیں اور اگرایسا ہے تو پھر وزیراعظم پر بھی نیب کیسز ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی تمام معاشی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم مملکت پاکستان کے نہیں بلکہ کامیڈی تھیٹر کے وزیراعظم ہیں، وہ بھی روز کوئی نیا لطیفہ چھورتے ہیں اور ان کے وزراء اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کے لئے ٹی وی پر آکر لطیفے چھورتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تاریخی دفاعی معاہدے میں سید عاصم منیر کا اہم کردار، دورہ سعودیہ میں مرکز نگاہ بنے رہے
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر