Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا خاتمہ کر کے ہی گھروں کو لوٹیں گے، نیئر بخاری  

Now Reading:

حکومت کا خاتمہ کر کے ہی گھروں کو لوٹیں گے، نیئر بخاری  

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری  نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا خاتمہ کر کے ہی گھروں کو لوٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پی پی پی سید نیئر حسین بخاری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف مہم کی بنیاد رکھی ہے، اس تحریک کو پورے پاکستان تک لے کر جائیں گے۔

سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سبزیوں اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ گھی 195 روپے کلو تھا اب گھی 345 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔

جنرل سیکرٹری پی پی پی نے کہا  کہ عمران خان پر جن لوگوں نے اعتماد کیا عمران خان نے ان کے گھروں میں ڈاکا ڈالا۔ عمران خان کہتا تھا کہ مہنگائی ہو تو حکمران چور ہوتا ہے، اب عمران خان بتائے کہ کون چور ہے۔

 سید نیئر حسین بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی کسی کی سہولت کار نہیں بنی، پی پی پی کے کارکنان اور قیادت نے قربانیاں دی۔

Advertisement

جنرل سیکرٹری پی پی پی سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ نااہل اور نا کام حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے، اب عوام گھروں سے نکل آئی ہے اور اس حکومت کا خاتمہ کر کے ہی گھروں کو لوٹیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی تو ہمارا ایک ہی ایجنڈا تھا اور اس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی آج بھی متفق ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں پر ان اختلافات کو دور کرنے کے لئے پہل کی جاتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا مزید کہنا  تھا کہ پیپلزپارٹی کا آج بھی یہی مؤقف ہے وہ نااہل حکومت سے نجات چاہتے ہیں، اس پر جو چارٹر دیا اور ایکشن پلان بنایا تھا اس پر آج بھی قائم ہیں اور دیگر جماعتوں کو بھی اس کے مطابق پیشرفت کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر