Advertisement

انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکورٹی وجوہات کی آڑ میں پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا  ہے، پاکستان میں موجود سیکورٹی ٹیم سے رپورٹ ملنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے  فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے سے دستبرداری کے بعد انگلینڈ نے فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے مانگے تھے۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ٹیموں کے دوروں کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پاکستان جانا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کو ای سی بی نے آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

 ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان  نے ہوم سیریز اپنے ملک میں کھیلنے پر اسرار  کیا تھا ،دونوں ممالک کی 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13, 14 اکتوبر کو ہونا تھی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو آگاہ کیا  تھا کہ انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لیے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version