Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی آزاد جموں و کشمیر کے صدر سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد جموں و کشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آزاد جموں و کشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات میں وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدارنے آزاد جموں و کشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر وزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ  پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ عوام حکومتی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں، آزاد کشمیراب حقیقی معنوں میں ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بھی شفافیت اور خدمت نے منفی سیاست کو شکست دی ہے،مسلسل لاک ڈاؤن بھی کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکار کی جبرو استبداد کی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے، بھارت اپنی آگ میں خود جل رہا ہے، وہ دن دورنہیں جب بھارت کے کئی ٹکڑے ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے ، ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے، ہمارے دل کشمیر کیلئے اورکشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ترقی کے سفر میں پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے آزاد کشمیر کا ساتھ دے گا۔

دوسری جانب ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے  صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ  بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں بدلا ہوا ہے، کشمیری عوام نے اپنے لہوسے آزادی کی شمع روشن کی ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر تنازعہ کشمیر کا مقدمہ جرات اوردلیل سے لڑا ہے، پنجاب میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے،عثمان بزدار کی محنت رنگ لارہی ہیں، عثمان بزدار کا تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا ویژن ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر