وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ حکومت زرعی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کی زیرِ صدارت ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے منسلک کاروباری خضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز نے وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسرو بختیار کی پالیسی کیلئے رابطہ اجلاس کو سراہا۔
خسرو بختیار نے کہا کہ نئی ایس ایم ای پالیسی سے کراس سیکٹرول کاروبار مستفید ہوگا، نئی پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو بڑھانے کیلئے مرتب کی جائے گی۔
وفاقی وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ خواتین سے منسلک کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئی پالیسی میں مراعات دی جائے گی، حکومت زرعی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
خسرو بختیار نے کہا کہ پالیسی میں نئی ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائے گی، کاروبار میں آسانی کیلئے ایس ایم ای پورٹل بنایا جائے گا، ایس ایم ای ریگولیٹری سسٹم کو آسان بنایا جارہا ہے۔آئی ٹی اور دواسازی کی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر مارکیٹنگ کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی کاروباری افراد کو عالمی منڈی میں رسائی حاصل کرنے کیلئے معاؤنت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News