Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

Now Reading:

رینجرز اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پو لیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن منگھو پیر کالونی سے ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم عابداللہ عرف کاکا جی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مورخہ 5 ستمبر 2021 کو ملزم نے اپنے ساتھیوں باسط اور لاڈلہ کے ہمراہ مل کر قصبہ موڑ ڈھائی نمبر پر ڈکیتی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔

ترجان سندھ رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ملزمان باسط اور لاڈلہ کے ساتھ مل کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ واردات کے دوران تمام ملزمان نشہ کی حالت میں ہوتے ہیں۔

        ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،عوام سے  اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ پیر آباد میں ایف آئی آر بھی درج ہے جبکہ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر