Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگور کا استعمال جلد کے سرطان سے بچاتا ہے؟

Now Reading:

انگور کا استعمال جلد کے سرطان سے بچاتا ہے؟

انگوروں میں قدرتی طور پر جلد کو جھلسنے سے بچانے اور جلد کے سرطان کو دور رکھنے والے کیمکل پائے جاتے ہیں۔

ایک سروے کے بعد یہ پتہ چلا کہ انگور جلد کے کینسر کو روکتا ہے جس کی تفصیل جرنل آف امریکن ڈرماٹولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

اس ضمن میں انسانوں میں دیکھا گیا ہے کہ اگر انگوروں کی مناسب مقدار کا استعمال جاری رکھا جائے تو دھوپ میں موجود بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں سے جھلسنے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور خلوی سطح پر اس کے نقصانات بھی کم ہو سکتے ہیں، خیال رہے کہ انگوروں میں قیمتی قدرتی مرکبات پولی فینولز اس کی وجہ ہیں۔

یونیورسٹی آف البامہ کے ماہر کریگ ایلمٹس نے 14 روز تک ڈھائی کپ انگوروں کا پاؤڈر مختلف رضاکاروں کو کھلایا، یہ لوگ دھوپ میں کام کاج کے عادی تھےاور اس دوران ان کے چہرے پر بالائے بنفشی شعاعوں کے نقصان کا جائزہ لیا جاتا رہا۔
اسی طرح جلد کی ان شعاعوں کے خلاف مزاحمت کو بھی نوٹ کیا گیا ، جلد کی طبی اصطلاح میں یہ عمل جلد کی سرخی کو ظاہر کرتا ہے۔

Advertisement

مطالعہ ختم ہونے کے دو ہفتے بعد تمام شرکا کے جلد کی بایوپسی کی گئی اور اس پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ جن افراد نے انگوروں کا سفوف استعمال کیا تھا دیگر کے مقابلے میں ڈی این اے کی سطح پر ان میں جھلسن اور ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ بہت کم دیکھی گئی۔

اسی طرح حیرت انگیز طور پر جلد کے خلیات مردہ ہونے کی شرح کم تھی اور جلن کی وجہ بننے والے بایومارکر بھی بڑھنے نہ پائے۔

اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ انگور نہایت بنیادی سطح پر جلد کو دھوپ کے نقصان سے بچاتے ہیں اور یہ ایک جادوئی اثر ہے۔

اسی طرح کہا جاسکتا ہے کہ انگوروں کا استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ جلد پر دھوپ پڑنے سے ہی جو نقصان ہوتا ہے اس سے کینسر کی بنیاد پڑجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر