Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی پی پی سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور کی ملاقات

Now Reading:

چیئرمین پی پی پی سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور کی ملاقات

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات ہوئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  دوطرفہ معاملات بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے سندھ کے دورے سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اہلیان سندھ کی مہمان نوازی کے ساتھ آپ کا دورہ سندھ یادگار ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ میری تجویز ہے کہ طالبان کے معاملے پر وزیراعظم پارلیمان میں بھی بحث کروائیں۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا  تھا کہ بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی ، خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہواہے ، افغانستان سے متعلق فیصلہ افغان عوام کو کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا  تھا کہ افغان عوام کو ان کے حقوق دینا ہوں گے ، عالمی برادری کو افغانستان کی مدد کرنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر