
کراچی میں پورٹ قاسم کےایگزامنیشن یارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آگ بیرون ملک سے درآمد شدہ کیمکل کے کنٹینر میں لگی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک مزدور آگ میں جھلس کر زخمی ہوگیا ، جس کو بروقت سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام پورٹ قاسم فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ آگ پر 3 گھنٹے کی مستقل کوششوں کے بعد 3 فائر بریگیڈز کی مدد سے قابو پایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News