امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بے روزگاری سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا چوتھا سال چل رہا ہے لیکن ابھی تک ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ نا اہلی، جھوٹ، یوٹرن کی تکون پر مشتمل حکومت نے ملک کو تنزلی کا شکار کر دیا جبکہ ملک کا قرضہ بھی آسمان کی بلندیوں سے اوپر جا چکا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بے روزگاری سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں جبکہ ملک بھر میں 24 فیصد تعلیم یافتہ افراد بے روزگار ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک ریورس گیر پر جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ٹاپ گیر میں ہیں۔ عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت مخالف تحریک میں تیزی آئے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں اگر سکون چائیے تو دلوں میں اللہ کے خوف کا چراغ جلانا ہوگا، جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں یوتھ کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کرئے گی۔
واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
