
معروف امریکی فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ نیکول رچی کو اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منانا مہنگا پڑگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نیکول رچی اپنی سہیلیوں اور دوستوں کے ہمراہ آؤٹ ڈور پارٹی میں اپنی 40 ویں سالگرہ کا جشن منا رہی ہیں۔
نیکول رچی کے سامنے برتھ ڈے کیک رکھا ہے جس پر اداکارہ کی بچپن کی تصور موجود ہے۔
امریکی اداکارہ کیک پر لگی موم بتیوں کو بجھانے کے لیے جھکیں اور ان کے گولڈن کرلی بالوں نے اچانک آگ پکڑلی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم آگ لگنے پر اداکارہ ایک دم چونک اٹھیں اور آگ بجھانے کے لیے بالوں کو تھپتھپانے لگیں۔
نیکول رچی نے بالوں میں آگ لگنے کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں لاکھوں مداحوں نے اس دیکھا اور اس پر تبصرے لکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News