
ہم نے امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، سبطین خان
وزیر جنگلات سبطین خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے الگ پارک بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سبطین خان نے نو تعمیر شدہ سٹی پارک میانوالی کو خواتین پارک ڈکلیئر کر دیا ہے، سبطین خان کی ہدایت پر ہی سٹی پارک میانوالی خواتین اور بچوں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
سبطین خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوامی مطالبے اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، سٹی پارک فقط خواتین کیلئے مخصوص میانوالی کا واحد پارک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کیلئے مزید پارکس بھی بنائے جائیں گے، آئینی سال کے اختتام تک میانوالی میں ترقیاتی کاموں کا انبار لگا دیا جائے گا۔
سبطین خان نے کہا کہ سٹی پارک کے بعد کندیاں نیشنل پارک کی جلد از جلد تکمیل پر توجہ ہے، سال 2023ء تک میانوالی کو ترقیاتی اعتبار سے ماڈل ضلع بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News