افغانستان کی صورتحال؛ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہمسایہ ممالک کا اجلاس آج طلب

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے، ورچوئل اجلاس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام یقینی بنانے پر غور ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پرامن، مستحکم افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ خطے میں سیکورٹی کےلیے کردار ادا کرے گا۔
واضح رہےکہ طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے، نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبد الغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔
ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا،ملافضل اخوندافغانستان کےچیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کی کوشش ہےکہ نئی حکومت میں افغان عوام کےمسائل کوحل کریں، تمام دنیاکےساتھ چلناچاہتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام دنیاکےممالک کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں، کسی کوبھی اپنےنظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ 20سال لڑائی ہم نےاس بات پرلڑی کہ ہمارےملک میں بیرونی مداخلت نہ ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کےممالک سےتوقع ہے کہ وہ ہماری حکومت کوتسلیم کریں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:
امریکا کا طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ کسی خاتون کا نام شامل نہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان نے ابھی نگراں کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- افغانستان کی صورتحال
- بول نیوز
- موسم
- وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News