Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال

Now Reading:

مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال
سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کمرتوڑ مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھرمیں مظاہر ے ہوں گے، عوا م سے اپیل کرتا ہوں جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملکی معیشت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کے سروں پر پچاس ہزار ارب قرضے کا پہاڑ لاد دیا اور اب حکومت گیس کی قیمتوں میں بھی تیس سے چالیس فیصد اضافہ کرنے جارہی ہے۔

Advertisement

  سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں تین برسوں میں تیرہ بار اضافہ ہوا جبکہ  شیائےخور دونوش کی قیمتیں سو سے تین سو فیصد بڑھیں اور پٹرول کی قیمت میں آدھی سے زیادہ لیوی شامل ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں، ناہل حکمرانوں کو مسترد کردیں اور قوم اسلامی فلاحی پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اقتصادی ترقی کے حکومتی دعوؤں کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  تھا کہ عوام کی اکثریت غربت، مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا،لاکھوں برسرروزگار بھی بے روزگار کر دیئے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیر نو کے لیے طالبان سے تعاون کریں۔ اللہ سے امید ہے افغانستان امن اور ترقی کا گہوارہ ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر