Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

Now Reading:

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس 532 پوائنٹس بڑھ گیا ،100 انڈییکس 44 ہزار 899 پر بند ہوا۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی چھائی رہی، مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس ایکبار پھر 45ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا تھا ۔

گزشتہ روزامریکی سینیٹ کی جانب سے طالبان کی مدد کرنے والے ممالک پر ممکنہ پابندیوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی،100 انڈیکس میں 1299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مارکیٹ 908 پوائنٹس کی کمی سے 44ہزار366 پر بند ہوئی تھی۔

دن بھر مجموعی طورپر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا  تھا جس میں 316 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی  جبکہ 53 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔

Advertisement

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 170.48 سے بڑھ کر 170.66 روپے  پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے  روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 18 ڈالرز کمی سے 1723 فی اونس ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر