Advertisement
Advertisement
Advertisement

مڈکورٹ پی ٹی ایف چیمپیئن شپ انڈر۔14 لیگ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

Now Reading:

مڈکورٹ پی ٹی ایف چیمپیئن شپ انڈر۔14 لیگ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

مڈکورٹ  پی ٹی ایف چیمپیئن شپ انڈر۔14 لیگ ون پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے سیکرٹری کرنل (ر) گل رحمٰن اور مڈکورٹ کی بانی زائرہ احمد ذکا نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا بالخصوص نیپالی کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا اور چیمپیئن شپ میں بہتر کارکردگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایونٹ کے پہلے روز 8 میچوں کا فیصلہ ہوا، بوائز سنگل کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں عمر جواد ملک نے ہم وطن کھلاڑی عیسی فہد کو 6-0، 6-0، زوہیب افضل ملک نے عبدالرحمن کو 6-2 اور 6-4، احتشام ہمایوں نے سید محمد علی حسین کو 6-0 اور 6-0، اسد زمان نے ابراہیم اشرف کو 6-2 اور 6-3، علی زین نے رازق سلطان کو 6-1 اور 6-3، عامر مزاری نے حاذق عاصم کو 1-6، 6-2 اور 6-2 جبکہ پاکستان کے ابوبکر نے برطانیہ کے حماد کاشف کو 6-3، 5-7 اور 6-2 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

 گرلز سنگل کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں فاطمہ علی راجہ نے لالہ رخ ساجد کو 4-6، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ دوسرے راؤنڈ کے مقابلے منگل کو کھیلے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر