Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 736 کیسز سامنے آئے ہیں، عمران سکندربلوچ

Now Reading:

پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 736 کیسز سامنے آئے ہیں، عمران سکندربلوچ

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 736 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا کہنا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب  بھر سے ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز راولپنڈی سے 2، جبکہ شیخوپورہ، سرگودھا اور راجن پور سے بالترتیب 1 ایک مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 736 کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 623 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 41 مریض داخل ہیں۔

سنھوں نے بتایا ہے کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 19 مریض داخل ہیں، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 20 جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے 2،لاہور کے فاطمہ میموریل  اور سروسز ہسپتال میں 4 چار جبکہ میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے 3 ، لاہور کے گنگارام، چلڈرن ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، ایور کئیر، حمید لطیف اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال  میں ڈینگی کا 1، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 15, بینظیر بھٹو ہسپتال میں 3 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا 1مریض داخل ہے۔

Advertisement

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، مون سون کے دوران  ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ  ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 348,421 ان ڈور مقامات کو چیک کیا تھا،محکمہ صحت کی ٹیموں نے 77,670 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا تھا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 127 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے۔

پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے سیکرٹری عمران سکندربلوچ کا مزید کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں، پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں، ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں ،صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
پاکستان میں ہر سال سگریٹ نوشی سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اموات
جی 10 مرکز میں قائم آئی ٹی پارک میں اوپن ہاؤس کا انعقاد
بےبنیاد تاثر قائم کر دیا گیا کہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت ہو رہی ہے ، اعظم نذیر تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر