Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، لیاقت شاہوانی

Now Reading:

بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، لیاقت شاہوانی

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا کیسز بلوچستان میں اگست میں 5.09 فیصد اور جون میں 6.05 فیصد تھا۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز میں بہت حد تک کمی آئی ہے، عوام ویکسین لگوا رہے ہیں، ویکسین سے کورونا زیادہ اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا ویکسنیشن لگوانے کا عمل تیزی سے جاری ہے،14لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسی نیشن لگواچکے ہیں،

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے آن لائن ٹیسٹ کا سلسلہ ختم کیا جائے، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قانون سے متعلق سوالات موجود ہیں،ہم طلباء کے معاملے پر پی ایم سی سے رابطہ کریں گے، طلباء سے درخواست کہ پرامن احتجاج کی راہ اختیار کی جائے، جس احتجاج سے عوام کو مشکلات ہو وہ طریقہ اختیار کرنا غلط ہے۔

Advertisement

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے منسلک پاک افغان سرحدی علاقوں میں غیر روایتی راستوں پر مزید سختی کردی گئی ہے، کچھ لوگ غیر روایتی راستوں سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تھے انہیں واپس افغانستان بیجھوادیا گیا ہے،ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، وزیراعظم عمران کا بین الاقوامی سطح پر دورہ قابل تعریف ہے، حکومت بلوچستان وزیراعظم عمران کی جنرل اسمبلی میں موقف کی تائید کرتی ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان ہر معاملے پر سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہی ہے، دوسال مزید وزیراعلی جام کمال ہی  رہیں گے، ناراض اراکین کو منا کرجلد معاملہ حل کرلیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر