وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے بھکاری مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت سے 75 فیصد بھکاری مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ، رواں سال 397 سہولت کاروں سمیت 8 ہزار بھکاریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جن میں 1700 سے زائد کے چالان مجاز عدالت بھجوائے گئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ 6000 سے زائد خواجہ سراؤں، بچوں، عورتوں اور مردوں کو ایدھی ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بھجوایا گیا ہے، پیشہ ور بھکاریوں کے مکمل خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ باشعور افراد اپنی ذمے داریاں نبھاتے ہوئے پیشہ وربھکاری خواتین و بچوں کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News