
کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے گوادر میں خودکش حملے میں ملوث 3 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) سے ہے،مبینہ سہولت کار گزشتہ مہینے گوادر خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی معاونت میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گوادر خودکش حملے میں 4 معصوم بچے شہید ہوئے تھے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار سہولت کاروں کو بلوچستان کے کیچ تربت سے گرفتار کیا گیا ہے،سہولت کاروں کےقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2019 میں بھی گوادر پی سی ہوٹل میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں۔
گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ مبینہ خودکش حملہ آور کو ہمسایہ ملک سے پاکستان میں داخل کرانے میں معاون رہے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیریرزم (سی ٹی ڈی)کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک کے بقیہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News