Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو، رانا ثناء اللہ
رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جاوید لطیف باعزت طریقے سے شوکاز نوٹس کو وصو ل کریں اور جواب دیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ جو سیاست میں گفتگو کے دوران باتیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں، بھی بات قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کی جاوید لطیف کو اس کی وضاحت دینی چاہیے۔

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بالکل غلط بات ہے ن لیگ میں کوئی بندہ اسئائمنٹ میں نہیں ہوسکتا اگر ہو تو رہ نہیں سکتا، جاوید لطیف کی وضاحت سے پہلے ان کے بیان پر بات کرنا مناسب نہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ پارٹی کے صدر نے کرنا ہوتا ہے لیکن شہباز شریف فیصلہ کرنے  سے قبل نواز شریف سے مشورہ کرتے ہیں تو  اگر نوٹس جاری ہوا ہے تو نواز شریف سے مشاورت کے بعد ہوا ہوگا

Advertisement

 رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مفاہمت اور مزاحمت کے درمیان کوئی کلیش نہیں ہے، مفاہمت اور مزاہمت اس لئے ہیں کہ شفاف الیکشن ہو اور  اگر مفاہمت سے یہ شفاف الیکشن کا حق دے دیتے ہیں تو مزاہمت کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر آپ یہ حق نہیں دیں گے تو مزاہمت بھی ہوگی لڑائی بھی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ صاف شفاف الیکشن ریاست کی ذمہ داری ہے یہ ہر قیمت پر حاصل کرنا ہےجبکہ  مفاہمت سے مراد کمپرومائز نہیں ہے اور مزاہمت سے مراد تشدد کرنا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر