Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوکھا پرندہ جو روتے ہوئے بچے کی آواز نکالتا ہے ،ویڈیو وائرل

Now Reading:

انوکھا پرندہ جو روتے ہوئے بچے کی آواز نکالتا ہے ،ویڈیو وائرل

ہم سمجھتے ہیں کہ صرف طوطا ہی انسانی آواز کی نقل کرسکتا ہے لیکن آسٹریلیا کے ٹارونگا چڑیا گھر میں ایک پرندہ ہے جو کسی نوزائیدہ بچے کے رونے جیسی آواز سمیت کئی طرح کی مزید آوازیں بھی نکال سکتا ہے۔

سڈنی میں واقع ٹارونگا چڑیا گھر پچھلے کئی مہینوں سے کورونا وباء کی وجہ سے عوام کے لئے بند ہے لیکن وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کے لئے چڑیا گھر کا عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

اسی چڑیا گھر میں سپرب لائربرڈ کہلانے والا ایک آسٹریلوی پرندہ بھی ہے ،اس میں اپنے ماحول سے سیکھنے اور دوسروں کی نقل اتارنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے جس کا مظاہرہ یہ اکثر کرتا رہتا ہے۔

https://twitter.com/tarongazoo/status/1432489666897453057?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1432489666897453057%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2220587%2F509

ٹارونگا چڑیا گھر کا عملہ چند روز قبل یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ یہ پرندہ کسی انسانی بچے کے رونے جیسی آواز میں چیخ رہا تھا۔

Advertisement

عملے کے ایک رکن نے فوراً اپنے اسمارٹ فون کیمرے سے ویڈیو بنالی جسے چڑیا گھر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کردیا گیا۔

اس ویڈیو کو تقریباً پانچ لاکھ سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر سیکڑوں کی تعداد میں تبصرے بھی کرچکے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اس آواز کو سن کر مائیں اپنے شیرخوار بچوں کو ڈھونڈنے نکل جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر